جاپان کی سب سے بڑی شپنگ کمپنی نے بحیرۂ احمر میں جہازوں کی آمدورفت معطل کر دی

image

ٹوکیو ۔17جنوری (اے پی پی):جاپان کی سب سے بڑی شپنگ کمپنی کی بحیرۂ احمر میں جہازوں کی آمدورفت معطل کردی گئی۔العربیہ کےمطابق جاپان کی نقل و حمل کی سب سے بڑی کمپنی نپون یوسین نے بحیرۂ احمر میں چلنے والے تمام جہازوں کی آمد و رفت معطل کر دی۔کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ این وائے کے لائن کے نام سے معروف کمپنی نے بھی بحیرۂ احمر کے قریب آمد و رفت کرنے والے جہازوں کو محفوظ پانیوں میں انتظار کرنے کی ہدایت کی ہے اور وہ راستے میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔

یمن میں حوثی افواج پر امریکی اور برطانوی فضائی حملوں کے آغاز کے بعد کمبائنڈ میری ٹائم فورسز نے جہاز راں کمپنیوں کو خطے سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔جاپان کے روزنامہ نکی بزنس نے بھی رپورٹ کیا کہ جہاز رانی اور نقل و حمل کی دو دیگر جاپانی کمپنیوں مٹسوئی او ایس کے لائنز اور کاواساکی کسن کیشا نے بھی اپنے تمام جہازوں کی بحیرۂ احمر کے راستے نقل و حرکت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.