اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سمندر کی سطح میں اضافے کے خطرات سے نمٹنے کے لئے اجلاس بلانے کی قرار داد منظور کرلی

image

اقوام متحدہ ۔17جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سطح سمندر میں اضافے سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس بلانے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔شنہوا کے مطابق قرارداد میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اجلاس 25 ستمبر 2024 کو جنرل اسمبلی کے جنرل ڈیبیٹ کے موقع پر ہو گا۔

قرارداد میں جنرل اسمبلی کے صدر سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے ساتھ کھلی، شفاف اور جامع مشاورت کے ذریعے ممکنہ نتائج کی دستاویز سمیت اعلیٰ سطحی اجلاس کے تنظیمی انتظامات کو حتمی شکل دیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.