سعودی وزیر خارجہ کی ڈیووس میں بین الاقوامی رہنماؤں سےملاقاتیں،تعاون کو مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال

image

ریاض ۔17جنوری (اے پی پی):سعوی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے زیر قیادت وفد نے ورلڈ اکنامک فورم کے بانی کلاؤس شواب اور فورم کے صدر بورج بریڈے ملاقاتیں کی ہیں۔

العربیہ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ملاقاتوں میں مملکت اور عالمی اقتصادی فورم کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے تاکہ اقتصادی شعبے کے چیلنجوں اور انسانی ترقی کو درپیش فوری مسئلوں سے نمٹنے کے طریقوں کو اختیار کیا جاسکے۔

سعودی وفد کی ملاقاتوں کا یہ سلسلہ وزیر خارجہ کے زیر قیادت پورا ہفتہ جاری رہے گا۔ وفد کی طرف سے خوشحال مستقبل کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مضبوط بنیادیں رکھنے کی خاطر مملکت کے عزم کا اظہار کیا جاتا رہے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.