امریکی فوجی کا حوثیوں کو بھیجے گئے ایرانی اسلحے کو قبضے میں لینے کا دعویٰ

image

واشنگٹن ۔17جنوری (اے پی پی):امریکی فوج نے حوثیوں کو فراہم کئے جانے والے ایرانی ہتھیاروں کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔دی گارڈین کے مطابق امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے 11 جنوری کو ایرانی ہتھیاروں کی ایک کھیپ قبضے میں لی ہے جنہیں ایران کی طرف سے یمن کے حوثیوں کو بھیجا گیا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نومبر میں تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے آغاز کے بعد سے پہلی بار حوثیوں کو ایران کی طرف سے فراہم کئے گئے ہتھیاروں کو ضبط کیا گیا ہے۔

یو ایس سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایکس پر ضبط کئے گئے میزائل کے پرزوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے کارگو جہاز کی تصویر بھی شامل ہے جو مبینہ طور پر ہتھیار لے جا نے کے لئے استعمال کیا جارہاتھا۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے جاری بیان میں کہا کہ اسلحے کی ضبطی اس وقت ہوئی جب اس کی بحری افواج صومالیہ کے ساحل کے قریب بحری جہاز کی رجسٹریشن کی تصدیق کر رہی تھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یو ایس ایس لیوس پلر پر مبنی نیوی سیل کے کمانڈوزنے ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کی مدد سے بورڈنگ کو انجام دیا اور ایرانی ساختہ بیلسٹک اور کروز میزائل کےپرزوں کو قبضے میں لے لیا۔ اس کارگو میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں، اینٹی شپ کروز میزائل اور فضائی دفاعی نظام کے پرزوں کے لئے پروپلشن اور وار ہیڈز قبضے میں لینےکا دعویٰ کیا گیاہے ۔

امریکی بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہی ہتھیار حوثیوں نے بحیرہ احمر میں بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.