اماراتی شہری نے 8 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا، 2افراد جاں بحق

image

ابوظہبی ۔17جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں دبئی کے شہری عیسٰی محمد الفلاسی نے8ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا جبکہ ماہی گیری کے دوران ڈوبنے والے 2 افراد کی نعشیں بھی نکالی گئی ہیں ۔

اردو نیوز کے مطابق دبئی پولیس کے کمانڈر جنرل عبداللہ المری کی ہدایت پر دبئی پولیس نے اماراتی شہری کو اعزاز سے نوازا ہے۔ اس موقع پر دبئی کے شہری عیسٰی محمد الفلاسی نے کہا کہ وہ ماہی گیری کے لیے سمندر میں گئے تو ان کی نظر ایک شخص پر پڑی جو کافی فاصلے پر لہروں میں گھرا ہوا تھا، جس پر انہوں نے فوری طور پر اسےلہروں کے حصار سے نکالا۔

اسی دوران معلوم ہوا کہ کشتی میں سوار مزید 9 افراد کو بھی مدد کی ضرورت ہے جس پر فوری طور پر ان کی تلاش شروع کی اور ان میں سے 8 کو بچانے میں کامیاب رہا تاہم2 افراد کو نہیں بچا سکا کیونکہ دونوں پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.