ٹوکیو۔17جنوری (اے پی پی):جاپان میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 232 ہو گئی ہیں۔
تاس کے مطابق جاپان کے وسطی پریفیکچر اشیکاوا کی حکومت نے کہا کہ جاپان میں زلزلے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 232 ہو گئی ہے جبکہ 21 افراد تاحال لاپتہ اور ایک ہزار 36 زخمی ہیں۔ ۔واضح رہے کہ جاپان کے وسطی علاقے میں آنے والے 7.6 درجے شدت کے زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کئے گئے جبکہ بعض ساحلی علاقوں میں ایک میٹر سے بلند لہریں ٹکرائیں۔