چین کی ہینگ شوئی جھیل پر 60نسلوں کے 50ہزار پرندوں کی آمد

image

بیجنگ۔17جنوری (اے پی پی):چین کی ہینگ شوئی جھیل پر 60نسلوں کے 50ہزار سے زائد نقل مکانی کرنے والے پرندے آئے ہیں ۔ شنہوا کے مطابق ہینگ شوئی جھیل کے منیجر ژانگ یوگوانگ نے میڈیا کو بتایا کہ ہینگ شوئی جھیل پر 60نسلوں کے 50ہزار سے زائد نقل مکانی کرنے والے پرندے آئے ہیں ان میں 10ہزار سے زائد جنگلی بطخیں شامل ہیں جو سردیوں کے بعد جنوب کی طرف ہجرت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں نایاب پرندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہینگ شوئی جھیل میں موسم سرما گزارنے کے لیے اڑ گئی ہے جس کی بنیادی وجہ پانی کے اچھے معیار، پانی کے وسیع رقبے اور خوراک کے کافی ذرائع ہیں۔انہوں نےکہا کہ ہینگ شوئی جھیل مشرقی ایشیائی-آسٹریلیشین فلائی وے پر ہجرت کرنے والے پرندوں کے لیے ایک اہم رکنے اور سردیاں گزارنے کی جگہ ہے نیچر ریزرو کے عملے نے یہاں اب تک پرندوں کی 334 اقسام کا مشاہدہ اور ریکارڈ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.