شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لیے دولہا اور دلہن اپنی تصویر بنوانے کے لیے خوبصورت سے خوبصورت جگہ کا انتخاب کرتے ہیں۔
لیکن مظفر گڑھ سے ایک ایسا جوڑا سامنے آیا ہے جس نے اپنا شادی کا فوٹو شوٹ کسی پارک نہیں، کسی تاریخی مقام پر نہیں بلکہ پولیس اسٹیشن پر کروایا۔
مظفر گڑھ میں دُلہا اور دلہن نے ماڈل تھانہ سٹی کی عمارت میں فوٹو شوٹ کروایا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس حوالے سے دُلہا عبدالصمد کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی کی خوبصورت عمارت دیکھ کر ایس ایچ او سے فوٹو شوٹ کی اجازت لی۔
عبدالصمد نے کہا کہ ایس ایچ او نے اجازت دی، اور پھر فوٹو شوٹ کے لیے ہمارا استقبال کیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تھانے کی خوبصورتی دیکھ کر فوٹو شوٹ کی اجازت طلب کی گئی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ جوڑے کے اصرار پر تھانے میں فوٹو شوٹ کی اجازت دے دی گئی۔