آج کے وقت میں بیٹوں کے لیے دلہن ڈھونڈ نا ناممکن ہو چکا، صبا فیصل

image

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ حال ہی میں ان کے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل نے ان کی پسند کی لڑکی سے شادی کی لیکن ساتھ ہی کہا ہے کہ آج کل کے وقت میں بیٹوں کے لیے دلہن ڈھونڈ نا ناممکن بن چکا ہے۔

اپنے چھوٹے بیٹے کی شادی کے بعد حال ہی میں انہوں ایک ٹی وی شو میں بتایا کہ بیٹے نے ان کی پسند کی لڑکی سے شادی کی ، جس پر انہیں فخر ہے، کیوں کہ انہوں نے ماں ہونے اور بیٹے نے بیٹا ہونے کا حق ادا کر دیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے کے لیے دلہن کو چن کر لائی ہیں اور انہیں فخر ہے کہ بیٹے نے ان کی پسند کی لڑکی سے شادی کی۔

بیٹوں کے لیے آج کل کے زمانے میں دلہن ڈھونڈنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ آج کل کے زمانے میں دلہن ڈھونڈ نا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بن چکا ہے۔ ان کے مطابق انہیں نہیں لگتا کہ آج کے وقت میں مائیں اتنی بڑی ذمہ داری ادا کر سکتی ہیں کہ وہ بیٹیوں کے لیے اچھی دلہن تلاش کریں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts