کترینہ کیف نے فلموں میں ولن بننے کی خواہش کاا ظہار کردیا

image

نامور بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے فلموں میں اب منفی کردار یعنی ولن بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

حال ہی میں اپنی فلم میری کرسمس کی کامیابی پر پذیرائی حاصل کرنے والی کترینہ کیف نے تازہ انٹرویو کے دوران اپنی ترجیحات پر بات چیت کی۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ مستقبل میں ولن کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں۔

کترینہ کا کہنا تھا کہ 40 سال کی عمر کو پہنچنے والا انسان 20 سال کی عمر والے جیسا نہیں رہتا۔ تجربے کے ساتھ آپ تبدیل ہوتے ہیں، آپ بڑھتے ہیں اور بطور انسان تبدیل ہوکر سامنے آتے ہیں اور قدرتی طور پر آپ کا انتخاب آپ کی اس تبدیلی سے ظاہر ہوتا ہے اور یہ آپ کے کام میں بھی نظر آتا ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ بلآخر یہ سب کچھ آپکے اپنے اظہار کیلیے ہوتا ہے، میں اس اظہار کو آزادی نہیں کہوں گی بلکہ میں اسے اعتماد کہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا بھی کام کیا اور جتنا کروں گی، میں اپنے آپ سے مطمئن رہوں گی۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ ضروری نہیں کہ آپکے ساتھ جڑی ہوں، کچھ آپکی خواہشات بھی ہوسکتی ہیں۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کترینہ کا کہنا تھا کہ انکی خواہش ہے کہ وہ فلم میں منفی کردار یعنی ولن کا کردار ادا کریں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts