الیکشن نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے، بلوم برگ

image

عالمی جریدے بلوم برگ نے ملک کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے۔

بلوم برگ نے پاکستان میں عام انتخابات پر ایشیا فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈ منیجر روچرڈ یسائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اکثریت سے بنے یا مخلوط، پاکستان کو نیا بیل آؤٹ پروگرام چاہیے۔

نواز شریف 5 بجے تقریر کریں گے

روچرڈ یسائی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں کی صورتحال غیریقینی، غیر مستحکم ہے، حکومت پاکستان کو آئندہ 6 مہینوں میں کئی ادائیگیاں کرنی ہیں اور پاکستان کو لمبے عرصے کا بڑا قرض پروگرام چاہیے۔

بلوم برگ عہدیدار کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج عالمی مالیاتی بحران سے بہت سستا بازار ہے، پاکستانی بازارکی قیمت اور آمدنی تناسب کم ترین سطح پر ہے۔

حصص قیمتوں میں سیاسی، اقتصادی خدشات شامل ہونے کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج سستا ہے، بلوم برگ نے مزید کہا کہ پاکستان میں شرح سود آئندہ 9 سے 12 مہینوں میں کم ہو سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.