کے پی، بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج

image

خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آج منتخب کیے جائیں گے۔

بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے آج ووٹ کاسٹ کریں گے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی بھی اپنا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آج منتخب کرے گی، اجلاس آج صبح 10 بجے ہونے کا امکان ہے۔ اراکین اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹ استعمال کرسکیں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس، نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر بابر سلیم اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ثریا بی بی کو نامزد کیا گیا۔

دوسری طرف گزشتہ روز خیبر پختونخوا اسمبلی حلف برداری میں بدانتظامی پر انتظامیہ کی جانب سے نوٹس لیا گیا ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب پر مہمانوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق آج اجلاس میں غیر متعلقہ افراد یا مہمان کو اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سیشن کے لیے مہمانوں کے تمام کارڈ منسوخ کردیے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.