ایران اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے 19 دستاویزات پر دستخط

image

تہران۔29فروری (اے پی پی):ایران اور روس نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے 19 دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔ شنہوا کے مطابق ایرانی وزارت تیل سے وابستہ شنا نیوز ایجنسی نے رپورٹ میں بتایا کہ ان دستاویزات پر دستخط گزشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران میں دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے 17ویں اجلاس کے اختتام پر کیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان معاہدوں میں توانائی، صحت، تجارت اور تعلیم جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

ان دستاویزات پر دستخط کے بعد روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر تیل جواد اوجی نے کہا کہ ملک نے اب تک روسی کمپنیوں کے ساتھ ایران کی 8 آئل فیلڈز تیار کرنے کے معاہدے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کے اضافی شعبوں کی ترقی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور نئے معاہدوں پر جلد دستخط کیے جا سکتے ہیں۔ روسی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک تیل، گیس اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں، کاروں کی تیاری اور خدمات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.