عالمی سطح پر قیمتیں نہ بڑھیں تو پٹرول کی قیمت مستحکم اور برقرار رہے گی، مفتاح اسماعیل

image

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قدر جولائی تک کچھ بڑھ سکتی ہے تاہم پیٹرول کی قیمتیں مستحکم رہنے کا امکان ہے۔

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز کہا کہ ڈالر کی قدر جولائی تک کچھ بڑھ جائے گی،عالمی سطح پر قیمتیں نہ بڑھیں تو پٹرول کی قیمت برقرار رہے گی۔

سابق وزیرخزانہ نے بتایا کہ نوازشریف کے ساتھ کام کیا ہے میری سوچ مختلف ہے، میری اور شاہدخاقان عباسی کی سوچ ملتی ہے، پاکستان میں بنیادی اصلاحات اورراہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

نواز شریف سب سے زیادہ ناراض اور متاثر نظر آتے ہیں، حافظ حسین احمد

ایم کیوایم کی سیٹوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں نے سنا ہے ایم کیوایم کو نیشنل سٹیڈیم کی بھی6،7 نشستیں ملنے والی تھیں، ایم کیوایم کیساتھ جو گزشتہ الیکشن میں ہاتھ ہوااس بارسود سمیت واپس لیا ہے۔

معاشی صورتحال کے حوالے سے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاشی اعشاریے بہترہیں، مہنگائی مزید نہیں بڑھے گی، جنوری سے مہنگائی بڑھنے کی شرح رک گئی ، مجھے یقین نہیں کہ حکومت 5سال پورے کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.