آپریشن عزم استحکام ،خیبر پختونخوا حکومت کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

image

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام پر وزیراعلیٰ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا،تاریخ اور وقت کا تعین جلد کیا جائیگا،کانفرس کا مقصد سیاسی جماعتوں کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا اور اعتماد میں لینا ہے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی دیکھ بھال پر تعینات افسران اور عملہ اچانک تبدیل

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے زیر انتظام قبائل امن جرگہ بھی کل بروز بدھ 3 بجے منعقد ہوگا،جرگے میں قبائلی مشران سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔

جرگے میں قبائلی اضلاع میں امن امان اور آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے گفتگو کی جائیگی،جرگے میں قرارداد پاس کر کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو پیش کریں گے۔ قرارداد کو پارلیمنٹ اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی پیش کیا جائیگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.