سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

image

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے 22.5 بلین روپے رمضان پیکج کا اعلان کردیا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

مراد علی شاہ نے سندھ کی 60 فیصد آبادی کو رمضان میں 5000 روپے نقد دینے کی منظوری دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہر خاندان کو رمضان میں 5000 روپے بینک کے ذریعے دیئے جائیں گے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کمشنر کو ہدایت کی کراچی میں آج ہی سے کریک ڈاؤن شروع کیا جائے، سندھ کے باقی ڈویژنز میں بھی کمشنرز کریک ڈاؤن شروع کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اشیاء خورونوش کی مقررہ قیمتوں کو مارکیٹ میں یقینی بنائے، میں خود بھی پرائس چیک کرنے کے لیے نکلوں گا۔ محکمہ زکواۃ سندھ غریب خاندانوں کو 14000 روپے ادا کرے گی۔

رمضان المبارک، یو اے ای کا 4 ہزار اشیا پر خصوصی رعایت کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔ رمضان میں کےالیکٹرک، حیسکو اور سیپکو بجلی کا نظام بہتر رکھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.