گرینڈالائنس بنا کر تحریک چلائیں گے،اسد قیصر

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جب آپ نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہے تو کیسی مفاہمت؟ یہ ملک اس طرح نہیں چل سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ہم کبھی مایوس نہیں ہوں گے،اتحادی حکومت کیخلاف ہم گرینڈالائنس بنا کر تحریک چلائیں گے،یہ کہتے ہیں مفاہمت کی بات کریں،میں یہ پوچھتا ہوں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ، تو یہ کس قسم کی مفاہمت کی بات کر رہے ہیں؟۔

پی ٹی آئی لاہور کے صدر نے مریم نواز سے معافی مانگ لی

انکا کہنا تھا کہ یہ ملک اس طرح نہیں چل سکتا ہے ، ہم جماعت اسلامی اور دیگر پارٹیوں سے رابطے کریں گے۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی، جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف تحریک استحقاق لائیں گے۔ میرا شہباز شریف سے سوال ہے کہ آپ کا رول آف لاءکہاں پر ہے ؟۔

زکوٰۃ کا نصاب ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے مقرر

انکا کہنا تھا کہ لیڈر آف اپوزیشن کو اپنے قائد سے ملنے سے روکا جا رہا ہے ، جہاں قانون کی بالادستی نا ہو وہ ملک نہیں چل سکتا ،ہمارے جو لوگ فارم 45 کے مطابق جیتے ہیں ان کو پارلیمانی پارٹی میں بلائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.