پارک روڈ ہاوسنگ اسکیم میں تین ارب روپے کامبینہ مالی سیکنڈل سامنے آگیا

image

اسلام آباد (زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم )پارک روڈ ہاوسنگ اسکیم میں تین ارب روپے کامبینہ مالی سیکنڈل سامنے آگیا، ایف آئی اے نے وزارت ہاؤسنگ سے پارک روڈ اسکیم کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق 8000 کنال پر مشتمل ہاؤسنگ پراجیکٹ میں ججز، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران اور اعلی شخصیات کے پلاٹس ہیں، مبینہ طورپرپراجیکٹ ڈائریکٹرکی ملی بھگت سے کئی پارٹیوں سے جعلی وصولیاں کی گئیں۔

بلوچستان، رمضان المبارک کیلئے دفتری اوقات کار کا اعلان

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ ہاؤسنگ اتھارٹی نے یہ پروجیکٹ لانچ کیا تھا، ا س حوالے سے ایف آئی اے ٹیم نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیق کے پہلے مرحلے میں 71 کروڑ روپے کے جعلی گارنٹی کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ 35 کروڑروپے ایک اضافی ٹرانزیکشن بھی سامنے آئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق کنٹریکٹرنے جعلی بینک گارنٹی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ساتھ جمع کرائی تھی ۔

ذرائع کے مطابق وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرنے  کے بعد ایف آئی اے کو بھیجے گی۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کنٹریکٹ لینے والی نجی کمپنی کے مالک کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام چیلنج کر دیا

زرائع نے مزید بتایا کہ کنٹریکٹ لینے والی کمپنی نے جعلی بینک گارنٹی دے کر اربوں روپے کی رقم جاری کروائی تھی، سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی کی جانب سے پارک روڈ ہاؤسنگ اسکیم میں بڑے مبینہ سیکنڈل کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔

سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے ہم نیوز سے گفتگو کے دوران کہاکہ معاملے کی چھان بین کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے، ایف ائی اے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگرملوث افراد کیخلاف ایکشن کی سفارش کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.