سب سے طویل اور مختصر دورانیے کا روزہ کن ممالک میں ہوگا؟

image

رواں سال پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک قدرے ٹھنڈے موسم میں آ رہا ہے۔

ممکنہ طور پر رمضان کا آغاز 11 یا 12 مارچ کو ہوگا، مختلف ممالک میں روزے کے اوقات مختلف ہوتے ہیں، اس سال کی حد 12 گھنٹے اور 17 گھنٹے سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

تو آئیے جانتے ہیں کہ اس سال وہ کون سے ممالک ہوں گے جہاں روزے کا دورانیہ سب سے زیادہ طویل ہوگا یا وہ ملک جہاں سب سے کم وقت کے روزے ہوں گے۔

رمضان کا مختصر ترین روزہ:

اس سال چلی کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے دوران اوسطاً 12 گھنٹے 44 منٹ کے روزے رکھنا ہوں گے جو کہ مختصر ترین وقت ہے۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ، ارجنٹائن اور جنوبی افریقا میں بھی اس سال روزے کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے ہوگا۔

 سب سے طویل روزہ کن ملکوں میں ہوگا؟

فن لینڈ، گرین لینڈ اور آئس لینڈ کے مسلمان اس سال سب سے طویل روزہ رکھیں گے۔یہ افراد ماہ مقدس کے دوران روزانہ اوسطاً 17 گھنٹے روزہ رکھیں گے۔

پاکستان میں رمضان المبارک کے دوران اوسطاً 13 سے ساڑھے 13 گھنٹے کے روزے رکھنا ہوں گے بعض جگہوں پر اس کا دورانیہ 14 گھنٹہ تک بھی جا سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.