پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل ہونا چاہے گی تو ویلکم کریں گے ، نہال ہاشمی

image

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل ہونا چاہے گی تو ویلکم کریں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”اپ فرنٹ ود مونا عالم ” میں گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم ملکی معاشی وسیع تر مفاد میں پیپلز پارٹی سے مل بیٹھے ہیں ، تنقید جمہوریت کا حسن ہے اور تعمیری تنقید جاری رہے گی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل ہونا چاہے گی تو انہیں ویلکم کریں گے ، اس وقت ہمار بنیاد فوکس عوام ہے ، ہم روزگار کی فراہمی اور مہنگائی کم کرنے کیلئے کام کریں گے ۔

بلوچستان، رمضان المبارک کیلئے دفتری اوقات کار کا اعلان

پروگرام میں موجود پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی کابینہ میں شامل نہیں ہو رہے تھے اب بھی نہیں ہونگے ۔

انکا کہنا تھا کہ ہم سے بھی الیکشن لڑنے سے پہلے نشان لیا گیا تھا ، نیب کو ہمیشہ کیلئے پولیٹکل انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا گیا ہے ، جو پارٹی کو چھوڑ کر جاتا ہے وہ کہتا ہے پارٹی کے نظریات ٹھیک نہیں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.