اس بارآصف زرداری صدر بنیں گے تو اختیارات ملکہ برطانیہ کی طرح ہوں گے، بلاول بھٹو

image

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زراری نے کہا ہے کہاس بارآصف زرداری صدر بنیں گے تو اختیارات ملکہ برطانیہ کی طرح ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ آصف علی زرداری کامیاب ہوں گے، پچھلے بار جب آصف زرداری صدر بنے تو پاکستان کے طاقتور صدر تھے ، اس بار آصف زرداری ایسے صدر ہوں گے جیسے ملکہ برطانیہ ہوتی تھیں۔

آئی ایم ایف پروگرام کے علاوہ پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں، مفتاح اسماعیل

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صدر بنے تو اپنے اختیار صوبوں کو دئیے تھے ، یہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ ایک سویلین دوسری بار صدر منتخب ہوگا۔ اس باران کے پاس اختیارات ملکہ برطانیہ کی طرح ہوں گے۔

میں تمام سیاسی جماعتوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے صدر کیلئے سپورٹ کا اعلان کیا ، صدر کے ووٹ کیلئے ہم تمام جماعتوں اور پارلیمنٹرین سے بات کریں گے ، ہم نے نمبر تو پورا کر لیا ہے مگر جتنی لیڈ دلوا سکتے ہیں اس کی کوشش کریں گے۔

پی ٹی آئی کے لوگوں نے احتجاج نہ کروانے کی گارنٹی دیدی، نصراللہ ملک کا انکشاف

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری پہلی بار صدر بنے تو 18ویں ترمیم کی گئی اور پارلیمان کو اختیار ات دیئے گئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.