محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی

image

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر جمعہ کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وہ وقت چلا گیا جب ہم برادر ممالک کے پاس جائیں اور پیسے مل جائیں، وزیر اعظم

مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.