بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی، یہاں کے بہادر لوگوں پر فخر ہے، آرمی چیف

image

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بہادر لوگوں پر فخر ہے جو مشکلات کے مقابلے میں ڈٹے رہے ہیں، بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

بلوچستان میں بارشوں سے 5 ہلاکتیں ، 1250 مکانات کو نقصان

آرمی چیف کو سماجی و اقتصادی ترقی اور زراعت سے متعلق پاک فوج کی کاوشوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے مقامی عمائدین، کسانوں اور شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

آرمی چیف کی شہداء کے لواحقین، مقامی عمائدین کو فوج کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ جنرل سید عاصم منیر نے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

دورۂ بلوچستان پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، کسانوں کو ہر قسم کی زرعی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ کسانوں کو آسان اقساط پر قرضے، بیج اور سولر ٹیوب ویلز دیئے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف سید عاصم منیر کی ملاقات

جنرل عاصم منیر نے کیڈٹ کالج آواران کا افتتاح کرتے ہوئے کیڈٹ کالج کے اساتذہ اور طلبا سے گفتگو کی۔ آرمی چیف کی بلوچستان میں ایک اور کیڈٹ کالج کے قیام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سول انتظامیہ کے مل کر بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات جاری رکھے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.