آئی ایم ایف کا مینڈیٹ سیاسی نہیں، معاشی مسائل تک محدود ہے، ترجمان

image

ترجمان آئی ایم ایف ایسٹر پیریز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا مینڈیٹ سیاسی نہیں بلکہ معاشی مسائل تک محدود ہے۔

صدر مملکت نے اپنے زیر مطالعہ 10 بہترین کتابیں شیئر کردیں

انہوں نے خط ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو 28 فروری کو پی ٹی آئی کے ترجمان کی جانب سے ایک خط موصول ہوا، جو اس پروگرام کے تحت پاکستان کے ساتھ فنڈ کی شمولیت سے متعلق تھا۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے اپنے رد عمل میں کہا کہ آئی ایم ایف بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا معاشی مسائل تک مینڈیٹ محدود ہے۔ نہوں نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے کابینہ میں ممبران ، مشیر اور معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دئیے

انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ ہم ادارہ جاتی معاشی استحکام اور ترقی کے لیے انتخابی تنازعات کے شفاف اور پر امن حل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان کی جانب سے خود اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ انہوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے۔حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے اس اقدام پر سخت تنقید کی گئی تھی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.