ای سی سی جلاس، روزویلٹ ہوٹل کے آپریشنل اخراجات کیلئے 8 ملین ڈالر استعمال کرنے اور پاکستان سٹیل ملز کے گیس بلوں کی ادائیگی کیلئے 2159.53 ملین روپے جاری کرنے منظوری

image

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روزویلٹ ہوٹل کے آپریشنل اخراجات کی ادائیگی کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان کے پاس دستیاب 8 ملین ڈالر استعمال کرنے اور پاکستان سٹیل ملز کے گیس بلوں کی ادائیگی کیلئے بجٹ میں پہلے سے مختص 2159.53 ملین روپے جاری کرنے کی سمری کی منظوری دیدی ہے، اجلاس میں مختلف وزارتوں اورڈویژنز کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دیدی گئی۔ اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی۔ اجلاس میں وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین سٹیٹ بینک، چئیرمین سیکورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کمیٹی نے وزارت ہوابازی کی جانب سے روزویلٹ ہوٹل کی علیحدگی اوردیگرآپریشنل اخراجات کی ادائیگی کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان کے پاس دستیاب 8 ملین ڈالر استعمال کرنے کی سمری کی منظوری دیدی۔اجلاس میں وزارت صنعت وپیداوار کی جانب سے پاکستان سٹیل ملز کے گیس بلوں کی ادائیگی کیلئے بجٹ میں پہلے سے مختص 2159.53 ملین روپے جاری کرنے کی سمری کی منظوری دیدی گئی۔اجلاس میں آئی ٹی ماہرین کی سہولت کیلئے بیرون ممالک ایکویٹی سرمایہ کاری کے ضمن میں وزارت خزانہ کی سمری کاجائزہ بھی لیاگیا۔

اجلاس میں زلزلہ تعمیر نو و بحالی اتھارٹی کیلئے 1027.378 ملین روپے،مرنے والوں کے لواحقین کو ادائیگیوں کے ضمن میں وزارت داخلہ کیلئے 6.2 ملین روپے، وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، اسلام آباد کے سرینڈر پروجیکٹ کے ضمن میں وزارت داخلہ کیلئے 54.490 ملین روپے، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کے امورکیلئے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کیلئے 12036.103 ملین روپے، رواں مالی سال کے دوران پاورڈویژن کے ترقیاتی اخراجات کے لیے 2,217 ملین روپے، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 184.509 ملین روپے، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں چینی اور مقامی افراد کی ہلاکتوں کے معاوضوں کے ضمن میں وزارت آبی وسائل 2.58 ملین روپے اور2.5 ملین روپے اور پن بجلی کے منصوبوں کے لیے وزارت آبی وسائل کیلئے 70484 ملین کے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.