یہ مختصر ترین سرحد کا اعزاز رکھتی ہے ۔۔ دنیا کی مختصر ترین سرحد کہاں موجود ہے؟ دلچسپ معلومات

image

دنیا میں کئی طویل ترین سرحدیں موجود ہیں جو ہزاروں کلو میٹرز پر مشتمل ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی مختصر ترین سرحد کہاں موجود ہے؟

اس حوالے سے آپ کو بتاتے ہیں۔

دنیا کی مختصر ترین قومی سرحد کو پینن ڈی ویلیز لا گومیرا کے نام سے پکارا جاتا ہے، جس کی لمبائی صرف 85 میٹرز ہے، جو شمالی افریقہ کے ملک مراکش اور اسپین کے درمیان چھوٹی سی چٹان پر مشتمل ایک علاقہ ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ جزیرہ نما چٹان دنیا کی سب سے مختصر ترین سرحد کا اعزاز رکھتی ہے، اس چٹان کو 1564 میں ہسپانوی ایڈمرل پیڈرو ڈی ایسٹوپینان نے فتح کیا تھا۔

یورپ میں اسپین کے اپنے پڑوسی ملکوں پرتگال اور فرانس کے ساتھ لگ بھگ دو ہزار کلومیٹر طویل سرحد ہے، اور اسکی چھوٹی چھوٹی سرحدیں انڈورا جو کہ برطانوی مقبوضہ علاقے جبرالٹر اور اسکے علاوہ مراکش کے ساتھ جڑ ہیں۔

تاہم مراکش کے ساتھ پینن ڈی ویلیز لا گومیرا کی جو مختصر ترین سرحدی حد بندی ہے وہ صرف 85 میٹر لمبی ہے۔

اس پر مراکش کا دعویٰ ہے لیکن اسپین اسکی واپسی پر کبھی تیار نہیں ہوا بلکہ اس نے یہاں پر اپنی فوج کو متعین کر رکھا ہے اور یہاں ہسپانوی حکمرانی ہے۔ یہ ہسپانوی پہاڑی چوٹی پر مبنی پٹی ہے جس کا رقبہ صرف 19 ہزار اسکوائر میٹر ہے اور مراکش کے ساحل پر موجود ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ یہ بنجر چٹان 1934 تک ایک چھوٹا سا جزیرہ ہوا کرتی تھی لیکن ایک بڑے زلزلے کے باعث یہ براعظم افریقہ سے جڑ کر جزیرہ نما میں تقسیم ہوگیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.