یورپی اتحادیوں کی اسرائیل سے پرامن رہنے کی اپیل

image

تل ابیب۔17اپریل (اے پی پی):برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون اور ان کی جرمن ہم منصب اینالینا بائر بوک نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے اور اسرائیل سے ایران کے خلاف کسی کارروائی سے گریز کرنے اور پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ ہم تنازعہ کو مزید پھیلنے سر روکنے کے خواہاں ہیں اور اسرائیل میں اپنے دوستوں کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ اسرائیل پر حملہ میں ایران کو دہری شکست ہوئی ہے اور یہ وقت دل کے ساتھ ساتھ دماغ سے بھی سوچنے کا ہے۔

ایران کے یورپی اتحادیوں کا موقف ہے کہ چونکہ امریکا اور یورپی یونین نے ایران کے خلاف اضافی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے اس لئے اسرائیل ایران کے ڈرون اور میزائل حملے کے جواب میں حملہ کرنے سے گریز کرے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.