یہ بچ تو جائیں گی نا۔۔ ہانیہ عامر سہیلی کی حالت دیکھ کر پریشان ہوگئیں! یشما گل کو کیا بیماری ہے؟ دیکھیں ویڈیو

image

"ڈاکٹر یشما گل بچ تو جائیں گی نا"

اسپتال میں سنجیدہ انداز میں یہ سوال پوچھا ہانیہ عامر نے جو اپنی سہیلی اور اداکارہ یشما گل کے ساتھ اسپتال میں موجود ہیں. دیکھیں ویڈیو

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یشما اسپتال کے بیڈ پر بیٹھی ہیں اور ہانیہ کی بات پر بے اختیار ہنس پڑتی ہیں.

یشما نے اپنے انسٹاگرام پر ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خصوصی پوسٹ ڈالی ہے جنھوں نے چند ماہ پہلے بیماری کی حالت میں ان کا خیال رکھا تھا۔ واضح رہے رواں سال فروری کے مہینے میں بھی ان کی کوئی سرجری ہوئی تھی. یشما نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی.

یشما گل اسپتال میں اپنا خیال رکھنے کے لئے اپنے دوستوں ہانیہ عامر، دنانیر مبین، اریبہ حبیب، کومل میر، صبور علی، ژالے سرحدی،منشا پاشا اور طوبیٰ انور کا شکریہ ادا کرتی ہیں

یشما نے اگرچہ اپنی سرجری کی وجہ تو نہیں بتائی البتہ ان کا کہنا ہے کہ انھیں تندرست ہونے میں کچھ دن لگیں گے.


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts