ایف آئی اے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی ، دو ملزمان گرفتار،سامان برآمد

image

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے قیمتی سامان برآمد کر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان بابر ایوب اور محمد سلمان پرواز پی کے 234 کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچے۔ ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے قیمتی سامان برآمد کر لیا۔مشتبہ افراد، جن کے بار بار بیرون ملک سفر سے شکوک پیدا ہوتے تھے،

وہ اپنے سامان سے برآمد ہونے والی اشیاء کے بارے میں تسلی بخش وضاحتیں فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ ضبط کی گئی اشیاء میں 50 آئی فون 15 پرو میکس، 16 آئی فون 15 پرو، 100 ڈیٹا کیبلز اور تین ایپل میک بکس شامل ہیں۔گرفتاری کے بعد ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے کی کارروائی سے ہوائی اڈوں پر سمگلنگ کی سرگرمیوں سے نمٹنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اجاگر ہوتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.