نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی من میٹلز کے نائب صدر اور چین کے میٹالرجیکل کوآپریشن کے چیئرمین سے ملاقات

image

بیجنگ۔13مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے من میٹلز کے نائب صدر اور چین کے میٹالرجیکل کوآپریشن کے چیئرمین چین جانگوینگ سے پیر کو بیجنگ میں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے بلوچستان میں کان کنی کے اہم منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے من میٹلز اور ایم سی سی کے تعاون کو سراہا۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان سے چین کو تانبے کی برآمدات 2022 میں تیزی سے بڑھ کر 1.22 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو 2018 میں 132 ملین ڈالر تھی۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے چینی کمپنیوں کو بلوچستان میں پروسیسنگ پلانٹ لگانے کی دعوت بھی دی تاکہ ملکی کھپت اور چین کو برآمدات کے لئے ویلیو ایڈڈ معدنی مصنوعات تیار کی جاسکیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا مقصد دونوں ممالک کے نجی اداروں کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ای سی من میٹلز اور ایم سی سی کو جدید ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر تک رسائی فراہم کرتا ہے تاکہ لاجسٹک کارکردگی کو بڑھایا اور خام مال سمیت تیار مصنوعات کے لئے نقل و حمل کے اخراجات کو کم کیا جاسکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.