لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر گرمی کی لپیٹ میں،وسطی و جنوبی میدانی علاقوں میں مو سم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات

image

لاہور۔11جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 14 فی صد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 73 فیصد رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں نیٹسول آفس 84،پاکستان انجینئرنگ سروسز81،سی ای آر پی آفس77،شاہراہ قائد اعظم61،یو ایم ٹی 75،سید مراتب علی روڈ 73،ریونیو سوسائٹی73 اور لاہور امریکن سکول میں61 ائیر کو الٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.