امریکانے پاکستان کو چوری شدہ 133 نوادرات واپس کر دیں ، قونصل جنرل عامراحمد اتوزئی کا اظہار تشکر

image

نیویارک۔22مئی (اے پی پی):امریکا نے13 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے چوری شدہ 133 قدیم نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے۔ اس ضمن میں نیویارک میں مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں گزشتہ روز تقریب منعقد کی گئی ،جس میں برآمد شدہ بعض نوادرات کی نمائش بھی کی گئی ۔ تقریب میں نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے حکومت پاکستان کی جانب سے نوادرات وصول کیے، انہوں نے ڈسٹرکٹ اٹارنی دفتر ، اس کے نوادرات کے سمگلنگ یونٹ اور محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا پاکستان کے چوری شدہ ثقافتی خزانے کی برآمد کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

قونصل جنرل نے کہا کہ یہ نوادرات پاکستان بھر کے عجائب گھروں کی زینت بنیں گے۔ قونصل جنرل نے مین ہٹن میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی، میتھیو بوگڈانوس کے ساتھ ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے، جو نوادرات کی سمگلنگ یونٹ کے سربراہ ہیں تاکبرآمد کیے گئے نوادرات پاکستان کو واپس بھیج سکیں۔ بوگڈانوس نے کہا کہ وہ پاکستان کو عظیم پاکستانی ورثے کے نمونوں کو واپس کرنے پر بہت خوش ہیں جن کی تہذیب 5000 سال پرانی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.