جج کو ہراساں کرنے کا کیس، پولیس افسران کو توہین عدالت کے شوکاز جاری

image

جج کو ہراساں کرنے کا کیس،عدالت نے پولیس افسران کو توہین عدالت کے شوکاز جاری کر دیے،لاہور ہائی کورٹ نے جج کو ہراساں کرنے کے از خود نوٹس کیس میں گزشتہ سماعت کا محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں انہوں نے پولیس افسران کو توہین عدالت کے شوکاز جاری کر دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او)سرگودھا، ریجنل افسر سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو توہین عدالت کے شوکاز جاری کرتے ہوئے 27جون تک فریقین سے وضاحت طلب کی ہے۔

عدالت نے کیس آئندہ سماعت کے لیے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا، لاہور ہائی کورٹ نے اے ٹی سی جج کے خطوط سپریم کورٹ کے بنچ میں بھجوانے کا بھی حکم دے دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.