وزیر اعلی مریم نواز سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے آ لٹرنیٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی ملاقات،پنجاب میں ڈویلپمنٹ اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

image

لاہور۔23مئی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے جمعرات کے روز یہاں ایشیائی ترقیاتی بینک کے آلٹرنیٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں نور احمد،کی ایکو تاکاہاشی،البرٹوکارڈن بورجا،موشومی معروفی خان، یونگ یی اور احتشام خٹک شامل تھے۔اس موقع پر پنجاب میں ڈویلپمنٹ اورعوام کی فلاح و بہبود کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوا م کی فلاح و بہبود کا ہر شعبہ میری اولین ترجیح ہے،ہیلتھ، ایجوکیشن،انفراسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر کام تیزی سے جاری ہے، حکومت اشیا ئے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کام کرر ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے بیشتر شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور لینڈ فل سائٹ موجود نہیں،بعض شہروں میں جزوی طور پر کام ہو رہا ہے،پنجاب کی بہت بڑی آبادیوں کے لئے سیوریج سسٹم لانا بڑا چیلنج ہے،ہر شہر کے لئے پائیدار اور موثر ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہروں اور دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی،سیوریج اور ڈرینج کا پائیدار نظام وضع کیا جارہا ہے،فلٹریشن پلانٹ سے متعلق امور کو ایک ہی محکمے کے سپر دکیا جا رہا ہے،صوبے بھر میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی پر توجہ دی جا رہی ہے،پبلک سیکٹر ایجوکیشن سسٹم کوری سٹرکچرنگ کرکے بہترین بنانے چاہتے ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ سکولوں کی پرفارمنس کے لحاظ سے کیٹیگری بنا رہے ہیں،ٹیچر ٹریننگ اور انرولمنٹ پراجیکٹ لارہے ہیں،عوام کے مفادات کے تحت فلاح و بہبود کاہر اقدام کرنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ ہسپتالوں میں 15ہزار تک مریض روزانہ مستفید ہورہے ہیں،مہلک امراض میں مبتلا 2 لاکھ مریضوں کو ان کی دہلیز پر فری میڈیسن پہنچا رہے ہیں،سابق دور میں فری میڈیسن کو ظالمانہ طور پر بند کر دیا گیا تھا،ہیلتھ انفراسٹرکچر کو تبدیل کر رہے ہیں، ہسپتالوں اور مراکز صحت کی ری ویمپنگ ہو رہی ہے،ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں اچھے انتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ،اضلاع میں پہلی مرتبہ کارڈیالوجی اور پیڈز کے علاج کی سہولت لارہے ہیں،ہر ضلع میں علاج کی کافی سہولتیں دیں گے تاکہ کسی کو دوسرے شہر نہ جانا پڑے،کارڈیالوجی وغیر ہ کے عام مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے ایئر ایمبولینس سروس لارہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کی سکل ڈویلپمنٹ کیلئے ٹیوٹا میں آئی ٹی کورسز کرائے جا رہے ہیں،پاکستان کے پہلے آئی ٹی سٹی میں چین سمیت دیگر ممالک کی کمپنیاں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں،آئی ٹی سٹی کو 10سال کے لئے ٹیکس فری کر رہے ہیں،5سال میں دیگر شہروں میں ہنگامی بنیادوں پر آئی ٹی سٹی بنائیں گے، کسانوں کیلئے جامع کسان کارڈ ل ارہے ہیں،سولر انرجی سے مستفید ہونے کے لئے پراجیکٹ جاری ہیں،کلین انرجی پر پوری توجہ ہے،بچیوں کے لئے الیکٹرک بائیک لا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لو کاسٹ ہائوسنگ سکیم کے تحت عام آدمی کواپنی چھت میسر ہوگی،سپیشل افراد کے لئے خصوصی کارڈ جاری کئے جائیں گے،ریونیور جنریشن پر پوری توجہ ہے،ٹیکس نہیں بلکہ ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے،13 کروڑ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بہت بڑا بجٹ چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عورت معاشرے کا محض حصہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کے مترادف ہے،دنیا کے پہلے ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن سے پانچ ہزار شکایات کا ازالہ کرچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے محروم طبقات کا برے حالات سے گزرنا میرے لیے بہت تکلیف دہ ہے،عوام کی خدمت کرنا مجھے بے حد پسند ہے،ہرشام خوشی سے سرشار ہو کر گھر جاتی ہوں۔

ایکو تاکا ہاشی نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پنجاب کو ترقی کے سفر میں بھر پور سپورٹ کر رہے ہیں،ترقی اور خوشحالی کے سفر میں پنجاب کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں، پاکستان کو خوشحال دیکھنا اچھا لگے گا ۔موشومی معروفی خان نے کہا کہ مریم نواز شریف کو وزیر اعلی دیکھ کر پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا خوشگوار احساس ہوا،پنجاب کو دیکھنے کا اشتیاق تھا،سکیورٹی اور دیگر انتظامات دیکھ کر خوشی ہو ئی،عورت کی حیثیت سے مریم نوازشریف عوام کے مسائل کو بہتر طریقے سے سمجھ اور حل کرسکتی ہیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، ڈاکٹر آصف طفیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.