آن لائن ٹریکنگ کیلئے پاکستان پوسٹ کی ویب سائٹ موجود ہے، کسی اور لنک یا ویب سائٹ کا پاکستان پوسٹ سے تعلق نہیں ، وضاحتی بیان

image
اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):پاکستان پوسٹ نے واضح کیا ہے کہ آن لائن ٹریکنگ کے مقصد کے لئے پاکستان پوسٹ کی ویب سائٹ https://ep.gov.pk ہے، ٹریکنگ کے مقصد کے لیے کوئی اور لنک یا ویب سائٹ پاکستان پوسٹ سے تعلق نہیں رکھتی۔ جمعرات کو پاکستان پوسٹ نے جاری وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ اپنے مینوئل سسٹم کے ذریعے آرٹیکلز پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکس جمع کرتی ہے۔ صارفین سے کوئی رقم وصول کرنے کے لیے کوئی آن لائن سسٹم ، کال سینٹر نہیں ہے۔

براہ کرم اپنے آن لائن آرڈر کو ٹریک کرتے ہوئے کسی بھی رقم کی ادائیگی کے لیے کسی بھی آن لائن لنک یا فون کال تک رسائی نہ کریں یا کسی بھی نقد ایپ کے ذریعے یاڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کسی بھی فراڈ یار قم کے نقصان کی صورت میں پاکستان پوسٹ ذمہ دار نہیں ہوگی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.