اسلام آباد میں سی ڈی اے کا آپریشن، پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹریٹ سیل

image
کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹریٹ پر آپریشن کے دوران اس کا ایک حصہ گرا کر اسے سیل کر دیا ہے۔

جمعرات کی رات دیر گئے اسلام آباد کے سیکٹر G-8 میں واقع پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں سی ڈے اے نے اسلام آباد پولیس کی مدد سے آپریشن کیا۔ اس دوران بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے عمارت کا ایک حصہ گرا دیا گیا۔

اس حوالے سے سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ’یہ آپریشن ایک سیاسی جماعت کی جانب سے قائم کی گئی تجاوزات کے خلاف کیا گیا ہے، یہ پلاٹ سرتاج علی نامی شخص کے نام ہے اور یہاں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔‘

آپریشن کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے مزاحمت بھی کی جس پر پولیس نے کچھ کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

بعدازاں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آج پی ٹی آئی آفس میں ایسا آپریشن ہوا جیسے اسرائیل فلسطین میں کر رہا ہے۔ اگر بلڈنگ ہر اعتراض تھا تو ہمارے پاس آتے، ہمیں تجاوزات کے حوالے سے بتایا جاتا ہم ان کو الگ کرتے۔‘

’سی ڈی اے والے آتے ہم ان کو وہ ہمیں دستاویزات دکھاتے، احسن طریقے سے معاملے کو نمٹایا جا سکتا تھا۔ بانی چئیرمین (عمران خان) چونکہ پاکستان میں آئین کی بات کر رہے ہیں اس لیے یہ سب ہوا۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.