سرائے گمبیلہ، کوہاٹ روڈ آئندہ ماہ مکمل ہو جائے گا،مظفرآباد مانسہرہ موٹروے سعودی فنڈ کے تعاون سے بنائی جائے گی،اعظم نذیر تارڑ

image

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سرائے گمبیلہ، کوہاٹ روڈ 30 ارب روپے کی لاگت سے آئندہ ماہ مکمل ہو جائے گا، مظفرآباد مانسہرہ موٹروے سعودی فنڈ کے تعاون سے بنائی جائے گی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ذیشان خانزادہ اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ خیبرپختونخوا میں سرائے گمبیلہ، کوہاٹ 128 کلومیٹر روڈ 30 ارب روپے کی لاگت سے آئندہ ماہ مکمل ہو جائے گا،

کوہاٹ سے جنڈ روڈ کو موٹروے ایم 14 اسلام آباد، ڈی آئی خان سے ملانے کے لئے ڈیول کیرج وے بنایا جا رہا ہے، 18.7 ارب روپے کے خرچ سے یہ بھی منصوبہ آئندہ ماہ مکمل ہو جائے گا، اسی طرح پرانا بنوں روڈ بھی بن رہا ہے اور اس پہ لاگت 17 ارب روپے سے زائد ہے اور یہ منصوبہ ستمبر میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور ناردرن بائی پاس پر لاگت 27 ارب روپے ہے، اس منصوبے میں اراضی کے حصول کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں، یہ ایک اہم منصوبہ ہے کچھ مقامات پر ابھی بھی مسائل ہیں، امید ہے کہ دسمبر تک اسے مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چکدرہ فتح پور سیکشن 7 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو چکی ہے، پیزو کی ٹانک روڈ جون 2024 میں مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پاس اکنامک کوریڈور پر تقریبا 460 ملین ڈالر لاگت آئے گی، یہ ایک انٹرنیشنل ٹریڈ کوریڈور کے طور پر استعمال ہوگا، اس کا معاہدہ ہو گیا ہے، اس کی بھی جلد بولی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چکدرہ چترال این 95 کے تین پیکج بنائے جا رہے ہیں، کوریا کے ایگزیم بینک کے تعاون سے 130 کلومیٹر منصوبہ تین مراحل میں مکمل ہوگا، پہلے فیز کے مالیاتی معاملات طے پا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں علاقے کے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات ہوتی ہیں، مالاکنڈ ٹنل منصوبہ پر 23 ملین ڈالر لاگت آئے گی، مظفرآباد سے مانسہرہ موٹروے سعودی فنڈ کے تعاون سے بنائی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.