سی ڈی اے نے نوٹسز جاری کرنے کے بعد انسداد تجاوزات کی کارروائی کی،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

image

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سی ڈی اے نے تجاوزات کے خاتمے کے لئے نوٹسز جاری کئے تھے جس کے بعد انسداد تجاوزات کی کارروائی کی گئی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف کی جانب سے اٹھائے جانے والے نکات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے سے بات ہوئی ہے، یہ مسئلہ چار سال سے چل رہا تھا، جن کو نوٹسز ملے تھے، وہ عدالت جا سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ قانونی دائرہ اختیار میں رہ کر کسی ادارے کی خود مختاری کی بات کرنا آئینی و قانونی حق ہے، عدلیہ قابل احترام ہے، ان کے فیصلے بولنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کو فسطائی حکومت نے نشانہ بنایا


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.