سرکاری حج سکیم کے تحت 9 جون تک حج پروازیں براہ راست جدہ ایئرپورٹ اتریں گی، ترجمان وزارت مذہبی امور

image

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):سرکاری حج سکیم کے تحت پاکستان سے جدہ کیلئے حج پروازیں شروع ہو گئی ہیں، 9 جون تک حج پروازیں براہ راست جدہ ایئرپورٹ اتریں گی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق 9 مئی کو شروع ہونے والے حج فلائٹ آپریشن کے ذریعے پہلے 15 دن پاکستان سے تمام عازمین حج کو مدینہ منورہ پہنچایا گیا جہاں سے 8 روز قیام کے بعد عازمین حج مکہ مکرمہ روانہ ہوئے۔ تقریباً 34 ہزار سے زائد عازمین حج کو براہ راست مدینہ منورہ پہنچایا گیا۔ اس کے بعد تمام عازمین حج کو براہ راست جدہ پہنچایا جائے گا۔

جمعہ کو کراچی ایئرپورٹ سے عازمین حج کو لے کر پہلی حج پرواز جدہ پہنچ گئی جہاں وزارت مذہبی امور اور خدام الحجاج نے عازمین حج کا استقبال کیا۔ ترجمان کے مطابق پرائیویٹ سکیم کے تحت بھی حاجیوں کی حجاز مقدس میں آمد کا سلسلہ جاری ہے، تمام عازمین حج کیلئے کھانے پینے، رہائش، ٹرانسپورٹ اور بیماری کی صورت میں علاج معالجہ کے حوالہ سے مؤثر اقدامات کئے گئے ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی سہولت کیلئے مکہ مکرمہ میں مین کنٹرول آفس قائم کیا ہے جس میں پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے عازمین حج کی رہنمائی اور معاونت کا سلسلہ جاری ہے۔ حج میڈیکل مشن میں طبی سہولیات کیلئے 156 ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کا عملہ شب و روز خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اسی طرح 336 خدام الحجاج حاجیوں کی خدمت کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.