وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ، بیرونی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ، جام کمال

image

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ، بیرونی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر اعظم کو بیرون ملک اتنی پزیرائی ملی ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کیا ۔

اس موقع پروفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ حکومت معاشی بہتری کے لئے کام کر رہی ہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر اعظم کو بیرون ملک اتنی پزیرائی ملی ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہر شعبے کی بہتری کے لئے ٹاسک دے رکھا ہے ۔ وزیر اعظم نے خلیجی ممالک کے کامیاب دورے کیے اورمتحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے ۔ جام کمال نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کے صدر اور دیگر قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان میں اتنی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔

متحدہ عرب امارات پاکستان کو معاشی طور پر اگے لے جانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ہر شعبے میں موجود مسائل کی نشاندہی کر کے ان کو حل کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران ، قیمتوں کے تعین اور ایف بی آر کے اہداف پر اقدامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صرف دو ماہ کے اندر مسائل کا حل نکالنا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا صرف وزیر اعظم کی زاتی دلچسپی کے باعث ممکن ہوا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبوں میں ترقی کے حوالے سے کام جاری ہے اور اس حوالے سے ٹھوس اور جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور بیرونی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

وزیر تجارت نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی معاشی حالت کو بہتر کرنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جسکی وجہ سے کاروباری برادری اور انویسٹر ز کے اعتماد میں اضافہ ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اس ملک میں بہت کلیدی کردار رکھتی ہے اور ہر شعبے میں بزنس کمیونٹی کو سہولت مہیا کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ملک کے ساتھ تجارت کے لئے الگ اور جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور ایم او یوز کیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ پاکستان کی کنیکٹویٹی کے بعد تجارت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے کیونکہ بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.