قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پپس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد انور کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

image

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ دور جدید کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے پارلیمان کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں اور اس ضمن میں پارلیمان اور اس سے متعلقہ اداروں کے ملازمین کی استعداد کار بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات (پپس) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد انور کی سربراہی میں وفد سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔

قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ ادارہ برائے پارلیمانی خدمات ایک اہم ادارہ ہے جو کہ قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اراکین پارلیمنٹ اور پارلیمانی شعبے سے وابستہ ماہرین اور افسران کی استعداد کار بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ برائے پارلیمانی خدمات نئے آنے والے پارلیمنٹرین کے لئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرے۔ سیدال خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بہتر اور ٹھوس قانون سازی کیلئے معیاری تحقیق سے استفادہ کرنا ہوگا۔

ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد انور نے قائمقام چیئرمین سینیٹ کو پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے اغراض و مقاصد، کام کے طریقہ کاراور مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پپس اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے جو پارلیمانی شعبے میں اراکین پارلیمنٹ، سٹاف،سرکاری ملازمین اور دیگر متعلقہ شعبوں کی استعداد کار بڑھانے میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کا مقصد بھی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے تحقیق، قانون سازی، استعداد کار اور مختلف شعبوں میں روابط کے ذریعے صلاحیتوں کو بڑھاناہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.