نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا قومی شاہرات اور موٹر ویز کے ٹال ریٹس میں یکم جولائی2024 سے اضافے کا فیصلہ

image

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہرات اور موٹر ویز کے ٹال ریٹس میں یکم جولائی2024 سے اضافے کا فیصلہ کیا ہے، عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک خاص فارمولہ کے تحت مقرر کیا جانے والا یہ اضافہ 40 فیصد کی بجائے 30 فیصد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہرات اور موٹر ویز پر مرمتی اور ترقیاتی اخراجات، انتظامی امور کے اخراجات، یوٹیلیٹی بلوں کے اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر تین سال بعد ٹال ریٹس پر نظر ثانی کرنا ہوتا ہے لیکن گزشتہ 6 برس کے دوران موٹر وے ایم ٹو( لاہور۔ اسلام آباد) کے علاوہ نیشنل ہائی ویز، کوہاٹ ٹنل این۔55، اسلام آباد مظفر آباد ڈیول کیرج وے این۔ 75 ، موٹر وے ایم ون( اسلام آباد سے پشاور) ،موٹر وے ایم تھری (لاہور۔ عبدالحکیم)، موٹر وے ایم فور (پنڈی بھٹیاں ۔ فیصل آباد۔ملتان)، موٹر وے ایم فور( ملتان ۔سکھر) ، موٹر وے ایم۔14 (ہکلہ۔ ڈی آئی خان)، ایکسپریس وے ای۔35( حسن ابدال ۔ حویلیاں۔ مانسہرہ) کے ٹال ریٹس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ 2018 کے بعد مرمتی ، انتظامی اخراجات اور یوٹیلیٹی بلز کے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان اخراجات کے پیش نظر 40 فیصد ٹال ٹیکس میں اضافے کی تجویز کی گئی تھی لیکن حکومت نے 30 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہو گا۔ہائی وے پر کار کے موجودہ ٹال ریٹ کو بڑھا کر 30 سے 40 روپے، ویگن کے 50 سے 70 روپے، بس کے 100 سے 130 روپے ، ایکسل ٹرک کے 120 سے 160 روپے، بڑے ٹرک کے 250 سے 350 روپے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح کوہاٹ ٹنل این۔55 پر کار کے نظرثانی شدہ ٹال ریٹ 100 روپے، ویگن کے 320 روپے، بس 400 روپے، ایکسل ٹرک 400 ، بڑے ٹرک 600 روپے ہوں گے۔ اسلا م آباد۔مظفرآباد ڈیول کیرج وے این۔75 پر نظرثانی شدہ ٹال ریٹ کار 100 روپے، ویگن 120 ، بس 250 روپے، ایکسل ٹرک 300 ، بڑے ٹرک 550 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

موٹروے ایم ون اسلام آباد تا پشاور ٹال ریٹ میں نظرثانی کے بعد کار کے 240 کی بجائے 350 روپے، ویگن 12 سیٹر کے 400 سے 550 روپے، کوسٹر منی بس کے 550 سے بڑھا کر 700 روپے، بس کے 790 سے بڑھا کر 1000 روپے، ایکسل ٹرک کے 1040 سے بڑھا کر 1300 روپے، بڑے ٹرک کے 1270 سے بڑھا کر 1500 روپے کر دیئے گئے ہیں۔ موٹروے ایم تھری لاہور ۔عبدالحکیم کے نظرثانی شدہ ٹال ریٹ کار 500 روپے، ویگن 750 روپے، کوسٹر 1150 روپے، بس 1600 روپے، ایکسل ٹرک 2100 روپے ، بڑے ٹرک 2500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں۔فیصل آباد ۔ملتان کے نظرثانی شدہ ٹا ل ریٹ کار 650 روپے، ویگن 1000 روپے، کوسٹر 1500 روپے، بس 2000 روپے، ایکسل ٹرک 2600 روپے، بڑے ٹرک 3200 روپے ہوں گے۔

موٹروے ایم فائیو ملتان۔سکھر پر نظرثانی شدہ ٹال ریٹ کار 900 روپے، ویگن 1300 روپے، کوسٹر 1900 روپے، بس 2600 روپے، ایکسل ٹرک 3500 روپے، بڑے ٹرک 4500 روپے ہوں گے۔ موٹروے ایم۔14 ہکلہ ڈی آئی خان کے نظرثانی شدہ ٹال ریٹ کار 550 روپے، ویگن 950 روپے، کوسٹر 1300 روپے، بس 1900 روپے، ایکسل ٹرک 2500 روپے ، بڑے ٹرک 3000 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ایکسپریس وے ای۔35 حسن ابدال۔حویلیاں۔مانسہرہ پر ٹال ٹیکس یکم جولائی 2024 سے کار 180 روپے، ویگن 280 روپے، کوسٹر 400 روپے، بس 560 روپے، ایکسل ٹرک 750 روپے اور بڑے ٹرک 900 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ نئے ٹال ریٹس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہو گا جس سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو قومی شاہرات اور موٹرویز کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ این ایچ اے کی طرف سے موٹروے ایم۔2 لاہور سے اسلام آباد پر ٹال ریٹس میں 2023 سے اضافہ ہو چکا ہے جو حالیہ ٹال ریٹس میں نظرثانی کی فہرست شامل میں نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.