متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 10بلین ڈالر سرمایہ کاری کرنا خوش آئند ہے، رانا مشہود خان

image

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 10بلین ڈالر سرمایہ کاری کرنا خوش آئند ہے، وزیراعظم ملک کے لئے بیرونی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ سعودی عرب حکومت نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا تھا، ان تمام اقدامات سے ملک کی معیشت کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.