صدر یو اے ای نے پاکستان میں متعدد شعبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی پریس بریفنگ

image

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان کو ہر قسم کے حالات میں متحدہ عرب امارات کی حمایت کا یقین دلایا ہے اور پاکستان میں متعدد شعبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ترجمان نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر گزشتہ روز یو اے ای کا سرکاری دورہ کیا، وزیراعظم نے صدر کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی اور متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنمائوں نے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز، مصنوعی ذہانت، قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون اور سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں رہنمائوں نے توانائی، پورٹ آپریشن پروجیکٹس، گندے پانی کی صفائی، فوڈ سکیورٹی، لاجسٹکس، معدنیات اور بینکنگ اور مالیاتی خدمات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون کے معاہدوں کے بامعنی نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا جن پر نومبر 2023 میں دستخط کئے گئے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 22 مئی کو ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کے انتقال پر تعزیت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور قائم مقام صدر محمد مخبر سے ملاقات کی اور ان سے عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے تعزیت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.