این سی یو کے ، کے وزارتِ وفاقی تعلیم کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

image

لندن۔24مئی (اے پی پی):برطانوی یونیورسٹیوں کے کنسورشیم پاتھ وے پرووائیڈر (این سی یو کے)نے پاکستان میں اساتذہ کی تربیت اور تعلیم کے فروغ کیلئے وزارتِ وفاقی تعلیم کے ساتھ انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی ) کے ذریعے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔ وزارت وفاقی تعلیم سےجاری بیان کے مطابق ایم او یو میں بتایا گیا کہ دونوں ادارے پاکستان میں اساتذہ کی تربیت اور تعلیم کے فروغ کے لئے باہمی تعاون کے مواقع تلاش کریں گے۔

ایم او یو کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، چیف ایگزیکٹواین سی یو کے سٹورٹ سمتھ ، صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ منیجر برٹش ہائی کمیشن پاکستان غفران عباس اور منیجنگ ڈائریکٹر آکسبریج ڈیجیٹل عثمان اکرم نے شرکت کی۔ این سی یو کے ایک معروف ادارہ ہے جو پاکستان میں اساتذہ کے لئے تعلیمی مواقع، مسلسل پیشہ وارانہ ترقی اور ورکشاپس کی تلاش پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ ہم این سی یو کے کی تعلیمی مصنوعات کے معیار سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اس تعلق کو استوار اور برطانیہ میں اس اعلیٰ معیار کے تعلیمی فراہم کنندہ کے ساتھ متعدد تعلیمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے منتظر ہیں۔

این سی یو کے کے چیف ایگزیکٹو سٹورٹ سمتھ نے کہا کہ ایک سرکردہ بین الاقوامی پاتھ وے فراہم کنندہ کے طور پر ہم آئی بی سی سی کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے پر ناقابل یقین حد تک خوش ہیں ، این سی یو کے طلباء کے لئے سستے اور معیاری تعلیم کے ذرائع پیش کرتا ہے ، آئندہ برسوں میں آئی بی سی سی کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.