قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کا بچوں کے تحفظ کے لئے تکنیکی نوٹ

image

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر ) نے اسلام آباد میں بچوں کے تحفظ کے لئے ایک تکنیکی نوٹ جاری کیا ہے جس کا مقصد حکومت، عدلیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے بچوں کے تحفظ کے لئے تکنیکی رہنمائی فراہم کرنا ہے جسے یونیسف پاکستان اور یو این ایچ سی آر پاکستان کی تکنیکی مدد سے تیار کیا گیا ہے جس میں داخلی مہاجر بچوں ، ، اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے بچوں اور بین الاقوامی مہاجر بچوں کو شامل کیا گیا ۔

جائزہ سے یہ بات سامنے آئی کہ نقل مکانی کے دوران اپنے ورثاء کے بغیر الگ رہ جانے والے بچے خاص طور پر تشدد، استحصال اور بدسلوکی کا شکار ہوتے ہیں جس میں وہ بچے بھی شامل ہیں جومعذور ی کا شکار ہیں ۔تکنیکی نوٹ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ موسمیاتی بحران، عدم تحفظ ، کشیدگی اور غربت نے نقل مکانی کی بہت سی اندرونی لہروں کو جنم دیا ہے۔ پاکستان میں 2022 کے سیلاب سے 70 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر اور 33 ملین سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے۔

این سی ایچ آر نے سول سوسائٹی کی تنظیموں ،قانون دانوں اور پالیسی سازوں سے مشاورتیں کیں تاکہ بچوں کا استحصال اور بدسلوکی روکی جاسکے ۔این سی ایچ آر نے نقل مکانی کے دوران بچوں سے متعلق متعدد شکایات کو دور کیا ہے اور اس سلسلہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ کے ساتھ مل کر 93 بچوں کی رہائی میں مدد دی ،جووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018 کی پابندی کو یقینی بنایا اور زیر حراست نابالغوں کو قانونی مدد کی پیشکش کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.