اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے غیر معیار ی مصالحہ جات تیار کرنے والا کارخانہ سر بمہر کردیا، مضر صحت اچار اور مصالحہ جات ضبط

image

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے انڈسٹریل ایریا میں غیر معیار ی مصالحہ جات اور اچار تیار کرنے والے کارخانےکو سر بمہر کرد یا ، 6510 کلو گرام غیر معیاری اچار اور 155 کلو گرام ملاوٹ شدہ مصالحہ ضبط کرلیا گیا۔ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے رات گئے اچار بنانے والی ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں حفظان صحت کے اصولوں کے منافی اچار اور مصالحہ جات تیار کر کے پیک کیے جا رہے تھے

جنہیں جعلی برانڈ کے ساتھ مختلف مارکیٹوں میں فروخت کیا جانا تھا۔اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری کو سر بمہر کر دیا اور وہاں موجود مضر صحت سامان تلف کر دیا ۔ ڈاکٹر طاہرہ نے اس موقع پر کہا کہ غذائی اشیاء میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی بھر پور کارروائیاں کررہی ہے اور ان کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کی فروخت قانونا تحت جرم ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.