نئے چیئرمین پی پی ایس سی کی تعیناتی کے ساتھ ہی امتحانی نتائج آنا شروع ہوگئے

image

لاہور۔24مئی (اے پی پی):نئے چیئرمین پی پی ایس سی کی تعیناتی کے ساتھ ہی امتحانی نتائج آنا شروع ہوگئے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز سے 17 مئی کو حلف لیا تھا۔ حلف لینے کے فورا ً بعد چیئرمین پی پی ایس سی نے محکمانہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ نئے چیئرمین کی تعیناتی کے ساتھ ہی پی پی ایس سی نے گذشتہ تین ماہ سے رکے ہوئے امتحانی نتائج کا اعلان کرنا شروع کر دیا ہے۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 17 امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ امتحانی نتائج میں اسسٹنٹ پروفیسر ایمرجنسی پیڈیاٹرک اور اسسٹنٹ پروفیسر فارماکولوجی شامل ہیں۔ پروفیسر آف آنکالوجی اور لیگل ایڈوائزر فرانزک سائنس ایجنسی کا نتیجہ بھی آگیا۔فیصل آبادڈویلپمنٹ اتھارٹی میں سب انجینئرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ ایریگیشن کی بھی مختلف پوسٹوں پر نتائج کا اعلان کر دیا گیاہے


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.