پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا پاکستان نیوی وار کالج کے 53ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب

image

راولپنڈی۔24مئی (اے پی پی):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا فروغ متقاضی ہے کہ روایتی جنگی حکمت عملی کی جگہ جدت کو اپنایا جائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وہ جمعہ کو پاکستان نیوی وار کالج کے 53ویں کانووکیشن کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔

تقریب میں 99 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 37 افسران بھی شامل ہیں۔نیول چیف نے میری ٹائم سیکٹر کے حوالے سے آگہی کے فروغ کیلئے پاکستان نیوی وار کالج کی کوششوں کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیاب گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں ۔تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام ، سول معززین اور کورس ممبران کے اہلخانہ شریک تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.