قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی کو ملتان میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ

image

ملتان۔ 24 مئی (اے پی پی):قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی کو جمعہ کے روز ملتان شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے انہیں ملتان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ قائم مقام صدر کو بتایا گیا کہ ملتان میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور کھیل سمیت دیگر شعبوں کی بہتری کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شہر میں نواب پور روڈ، نادر آباد فلائی اوور، متی تل روڈ تا کبیر والہ روڈ، شیر شاہ روڈ، ہاکی اسٹیڈیم اور خواتین یونیورسٹی کے تعمیراتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ جبکہ 27 کروڑ لاگت کا 5 کلومیٹر طویل نواب پور روڈ15 جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔

قائم مقام صدر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے اور اس دوران مالی یا تکنیکی رکاوٹوں بارے مطلع کیا جائے تاکہ وزیراعظم اور وزیراعلی ٰپنجاب سے بات کرکے انہیں دور کیا جاسکے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملتان اور جنوبی پنجاب کے عوام اور علاقے کی خدمت کی ہے۔ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہمارا مشن ہے۔

اس موقع پر سی پی او صادق علی نے امن و امان اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے صدر مملکت کو بریفنگ میں بتایا کہ ملتان میں امن و عامہ کی مجموعی صورتحال بہت بہتر ہے اور مزید اقدامات سے جرائم کی شرح میں بھی کمی لائی جائے گی ۔اس موقع پر ایم ڈی واسا چوہدری محمد دانش ،ایکسن ہائی وے غلام نبی سمیت مقامی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.